E Mullah الیکٹرونک مُلا: Chai Latte دودھ پتی .comment-link {margin-left:.6em;}

Tuesday, December 13, 2005

Chai Latte دودھ پتی

1 comments

!چائے چاہیے
کونسی جناب؟
!۔۔۔وہی تو ہے
افتخار صاحب کا چائے کے بارے میں مضمون اچھا ہے۔ سوچا ہم بھی کچھ لکھ ڈالیں۔ ڈاکٹر نے چاء اور سگریٹ دونوں کو ہی مضر صحت بتایا ہے۔ وجہ چالیس کے پیٹے سے پہلے ہی شریاں ؤ وریدِ جاں میں کولیسٹرول کی ضخیم مقدار بتائی ہے۔اور پان امریکہ میں ملتے نہیں سو ہمارا نشہ بری طرح ٹوٹ رہا ہے۔دراصل ہم نے بھی بیگم کے ہاتھوں خوب پراٹھے کھائے ہیں اور ورزش عام پاکستانیوں کی طرح بالکل نہیں کی۔ آپ کہیں گے چاء میں کیا برائی ہے! برائی یہ ٹھری کے مابدولت دودھ پتی کے شوقین ہیں اور وہ بھی خالص وٹامن سے بھرپور دودھ کے ساتھ آپ کہیں گے ہم تو اس کے لئے ترستے ہیں! جی! امریکہ میں ملتا ہے۔ پھلے ڈاکٹر نے بولا (2%) فیصد چربی والادودھ استعمال کرو اور اب کہا ہے کہ (1%) فیصد والا۔ چائے کا مزا کیا خاک آئے گا۔ سگریٹ ہم پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں، اِس کی تفصیل پھر کبھی سناؤں گا کیونکہ قابل ضبطی ہے اور پاکستان کے سخت مُلاؤں کو ہمیں کوڑے مارنے کا جواز مل جائے گا۔ اشارتہً تذکرہ کر دوں کہ ایک فرانسیسی بوسہ سگریٹ کے ہزار کشوں سے زیادہ صحت افزا ہوتا ہے بشرطیکہ جانِ جاناں (محبوبِ دِل افروز) ایڈز یا ایچ آئی وی جیسے موذی مرض میں مبتلا نہ ہو۔ لہذا حقہ پانی بند ہونے کے بعد ہم چائنا کی جاسمین چائے لے آئے ہیں جو بہت ہی لطف آگیں ہے۔ طبیعت کو ایسا سروُر ؤ طراوت بخشتی ہے کہ ہم نے آئندہ کے لئے کالی کلموہی چائے کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ نہ جانے یہ کس نے کہا تھا کالی کرماں والی۔

1 Comments:

  • آپ نے بہت اچھا کیا کہ سبز پتی قہوہ پینا شروع کر دیا ۔ یہ کولیسٹرال کو قابو میں کرتا ہے ۔ چاۓ کے متعلق میری تحریر پڑھتے رہیئے ۔ انشاء اللہ آپ اس میں کافی معلومات پائیں گے ۔

    By Blogger افتخار اجمل بھوپال, at Tuesday, December 13, 2005 7:35:00 PM  

Post a Comment

<< Home